ٹیکساس (راجہ زاہد اختر خانزادہ) امریکا میں ہونے والے قبل از وقت انتخابات کے اختتام کے بعد، ٹیکساس میں مسلمانوں کی ووٹنگ کا رجحان محدود نظر آیا ہے، مسلمان ووٹرز بدستور بے یقینی کا شکار، ڈیلس میں زیادہ تر مسلم ووٹرز کا جھکاؤ ٹرمپ کی طرف ۔ مسلمانوں کی اکثریت اب بھی ووٹ دینے کے معاملے میں بےیقینی کا شکار ہے۔ مقامی مسلم تنظیمیں اور سیاسی شخصیات مسلمانوں کو گھروں سے نکالنے اور ووٹ ڈالنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ گذشتہ انتخابات میں دو مسلمانوں نے ریاست ٹیکساس کی اسمبلی کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی، اور وہ اس بار بھی کامیابی کی راہ پر ہیں۔