کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے سابق اٹارنی جنرل ،اشتر اوصاف نے کہا کہ پارلیمنٹ اگر آئین بنا سکتی ہے تو قانون کیوں نہیں بناسکتی، سربراہ پلڈاٹ، احمد بلال محبوب نےکہا کہ اصولی طور پرکوئی شک کی بات نہیں ہے کہ ججوں کی تعداد میں اضافہ ہونا چاہئے کیوں کہ مقدمات کی تعدادفائل اپ ہورہی ہے اور اس کے لئے مزید جج چاہئیں۔آئینی بینچ بھی بنانا ہے تو وہاں بھی ججوں کی کچھ تعداد مختص ہوجائے گی۔ ججو ں کی موجودہ تعداد حکومت کے لئے موافق نہیں اس لئے ججوں کی تعداد بڑھائی جارہی ہے یہ بات کہی جارہی ہے اور یہ بات کسی حد تک صحیح بھی ہے۔سابق اٹارنی جنرل ،اشتر اوصاف نے کہا کہ عدالتوں کے کام جس طریقے سے چل رہے تھے وہ ہم سب کے سامنے ہیں۔