• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری اورفلسطینی پاکستان سے بڑی توقعات رکھتےہیں،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی،نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نےفلسطین کانفرنس اور حزب المجاہدین، کشمیری رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کے لیے بہت کچھ کرنے کا ارادہ تو بہت اچھا ہے لیکن یہ کون کرے گا پاکستان کے پالیسی ساز اداروں نے بلاتاخیر اپنا فرض ادا نہ کیا تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔ مقبوضہ کشمیر و فلسطین کے عوام پاکستان سے بجاطور پر بڑی توقعات رکھتے ہیں۔