• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں وارڈن سمیت 2افرادجاں بحق

لاہور،چوہنگ (نامہ نگار ،کورٹ رپورٹر) باغبانپورہ میں ٹریفک وارڈن اویس خان صبح گڑھی شاہو ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ اس کا موٹر سائیکل دوسرے موٹرسائیکل سے ٹکر اگیا،جس سے اویس خان نیچے گر گیا، پیچھے سے آنے ٹریکٹر ٹرالی نے اس کو کچل دیا،موقع پردم توڑ گیا، متوفی نارووال کا رہائشی تھا ، رائیونڈ لاہور روڈ پاجیاں گاوں کے قریب نوجوان عثمان اپنے ہی ڈالے سے اترنے کی کوشش میں پاؤ ں پھسلنے سے ٹائروں تلے آکرجاں بحق ہوگیا۔داتا دربار کے علاقے میں 2روز قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالا 50 سالہ نامعلوم شخص دم توڑ گیا۔