لندن (پی اے) لنکا شائر میں پولیس نے 1.6 ملین پونڈ مالیت کے غیر قانونی ویپس اور سگریٹ ضبط کئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ان کی خوردہ قیمت 1.6ملین پونڈ سے زیادہ ہے۔ یہ چیزیں اوسوالڈ ویسٹل میں ایک دکان کےبازو میں واقع ایک خالی تجارتی احاطے میں چھپائی گئی تھیں۔ لنکاشائر کاؤنٹی کونسل کا کہنا ہے کہ ہینڈبرن بورو نے ضبط کی گئی ایک لاکھ کے قریب غیر قانونی سگریٹ اور سیکڑوں غیر قانونی ویپس کی ضبطی کو اب تک ضبط کی جانے والی سب سے بڑی تعداد قرار دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چھاپہ مار ٹیم نے پریسٹن بھر میں دکانوں پر کریک ڈاؤن اور چھپائی گئی ہزاروں غیرقانونی ویپس اور سگریٹوں کو برآمد کرنے میں مدد کے لئے ایک سراغ رساں کتے کا بھی استعمال کیا۔ تمباکو کا سراغ لگانے والا کتا اسکائی ایک کام کرنے والا کاکر اسپینیل ہے، جو تمباکو، ویپ اور پیسے کے چھپے ہوئے ڈبوں کو سونگھنے کی تربیت حاصل کرتا ہے۔ کتے کو چھپے ہوئے ڈبوں اور صحن میں بھنگ، غیر قانونی نسخے کی ادویات اور اینٹی بائیوٹکس کے ذخیرے ملے۔ گزشتہ ماہ نیو ہال لین اور فریئرگیٹ کے علاقوں میں آپریشن کے دوران غیر قانونی تمباکو کے 1642 پیکٹ اور 651 غیر موافق ویپ ضبط کئے گئے تھے۔ ایک تاجر نے چھپائی گئی اشیاء پکڑے جانے سے بچانے کیلئے چھت پر تمباکو سے بھرا سوٹ کیس پھینک کرسونگھنے والے کتے کو دھوکہ دینے کی کوشش کی۔ لنکاشائر کاؤنٹی کونسل میں صحت اور بہبود کے کابینہ کے رکن کونسلر مائیکل گرین نے کہا کہ اسکائی سراغ رساں کتے نے ʼغیر قانونی تاجروں سے رہائشیوں کو غیر محفوظ اشیاء سے بچانے کے شاندار طریقے سے بہت اچھا کام کیا ہے۔