• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلقہ ارباب ذوق کے زیراہتمام انیس احمد کے ساتھ نشست کا اہتمام

اوسلو(ناصراکبر)حلقہ ارباب ذوق ناروے کے زیر اہتمام معروف دانشور ناول نگار اور براڈکاسٹر انیس احمد کے ساتھ ان کے دو ناول ’’جنگل میں منگل‘‘ اور ’’نکا‘‘ کے حوالے سے نشست کا اہتمام کیا گیا۔حلقہ ارباب ذوق ناروے کی اس خصوصی نشست کی نظامت کے فرائض آفتاب وڑائچ نے ادا کئے۔نشست میں معروف اداریہ نویس کالم نگار اور مدیر اعلیٰ ’’کاروان‘‘ سید مجاہد علی اور معروف دانشور شاعر نثرنگار اور کئی کتابوں کے مصنف مسعود منور نے مقالے پیش کئے اور انیس احمد کے فن اور شخصیت پر بات کرتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیااور دونوں ناولوں کو اردو ادب میں خوبصورت اضافہ قرار دیا۔ معروف نارویجن مترجم آستری گوش جنہیں اردو ،ہندی ،بنگالی اور کئی دوسری زبانوں پر عبور حاصل ہے، نے انیس احمد کے ناول کے انگلش ترجمے کے کچھ حصے پڑھ کر سنائے۔ صاحب کتاب انیس احمد نے اپنی تخلیقات پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ " جنگل میں منگل " پاکستان میں مارشل لاز کے دوران تخلیق ہوا اور دوسرا ناول ’’نکا‘‘ چولستان کے سماجی حالات کے حوالے سے ہے۔ اس موقع پرانیس احمد نے حاضرین کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ معروف شاعر مسعود منور نے حاضرین کو اپنے کلام سے محظوظ کیا۔ نشست میں نثار احمد، ارشد بٹ، انجم وڑائچ، علی اصغر، فیصل ہاشمی، نیلوفر حمید، مینا جی، ابرار شاہ، عدنان مظفر، طارق شاہ، شگفتہ شاہ، جاوید اقبال، نصراللہ قریشی، ڈاکٹر ندیم، ادریس لاہوری، ثریا بیگم، حیدر حسین، فرخ تبسم، ملک اشرف، محمد انور اور دیگر نے شرکت کی۔
یورپ سے سے مزید