کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں ملک میں جو آئین اور قانون سازی کی گئی ہے وہ تاریخی اہمیت کی حامل ہیں، اس قسم کی آئینی ترامیم سے جمہوری عمل کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی،تمام ادارےیکسوئی کے ساتھ طویل منصوبہ بندی سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے متحد ہوکر کام کرسکیں گے، اداروں کے درمیان کشیدگی اور محاذ آرائی کو کم کرنے میں مدد ملے گی، جمہوری عمل میں بہتری آئی گی ، ان ترامیم سے پارلیمنٹ کو سمیٹنے کے امکانات بھی ختم ہوگئے ہیں، ماضی میں سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں تبدیلیاں کی جاتی رہی ہیں،ان کی ملازمت میں توسیع کی گئی ہے، سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافہ سے اعلیٰ عدالت پر مقدمات کے حوالے سے دبائو کو کم کرنے میں مدد ملے گی،آئینی بینچ کی تشکیل سے انصاف کے نظام کو فائدہ پہنچے گا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے علاوہ دیگر صوبائی ہائی کورٹس میں ججوں کی تعداد میں اضافہ کیا جانا چاہئے۔