کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی نظامت اعلیٰ تعلیم وتحقیق (GRMC) کا باسٹھواں (62nd) اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرضابطہ خان شنواری کی زیرِ صدار ت منعقد ہوا۔اجلاس میں شبیر احمد ولد رسول بخش اور محمد حسن ولد حاجی غلام رضا کو اُردومیں پی ایچ ڈی کی سند تفویض کی گئی۔انوراقبال ولد تجمل حسین کو اسلامیات اورلقمان بشیر ولدبشیر احمد کو عربی میں پی ایچ ڈی کی سند تفویض کی گئی۔