کراچی (اسد ابن حسن) حکومت سندھ کے ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ نے عوام کو ایک محفوظ باحفاظت اور بہتر ٹرانسپورٹ کی فراہمی اور خاص طور پر کمرشل گاڑیوں سے محفوظ سفر کے لیے انشورنس کوریج کی فراہمی کے لیے انشورنس کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جسمانی نقصان میں معاوضوں کی جو رقم منظور کی گئی ہے ان میں ہلاکت پر پانچ لاکھ، کہنی سے اوپر ہاتھ کا نقصان معاوضہ 65ہزار، کوہنی سے نیچے ہاتھ کا نقصان معاوضہ 50ہزار، گھٹنے سے اوپر ٹانگ کا نقصان معاوضہ 65ہزار، گھٹنے سے نیچے ٹانگ کا نقصان معاوضہ 60ہزار، دونوں ٹانگوں کا نقصان ایک لاکھ 40 ہزار, قوت سماعت کا مستقل نقصان معاوضہ 65 ہزار، دونوں آنکھوں کا نقصان معاوضہ دو لاکھ 50 ہزار اور انگوٹھے کا نقصان 40 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔