• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئرز کو جاپان بھجوانے کیلئے تربیتی کورس کروائیگی

ٹوکیو (عرفان صدیقی ) پاکستان انجینئرنگ کونسل پاکستانی انجینئرز کو ملازمت کے ویزوں پر جاپان بھجوانے کے لیے خصوصی تربیتی کورس کا انعقاد کرے گی یہ بات پاکستان انجنیئرنگ کونسل سندھ کے وائس چیئرمین مختار شیخ نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے گورننگ بورڈ کے وفد سے بات کرتے ہوئے کہی ، انھوں نے کہا کہ جاپان کو اس وقت تیس ہزار انجینئرز کی ضرورت ہے لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی انجینئرز کو جاپان بھجوا کر پاکستان کی ورک فورس کو عالمی معیار کی ملازمتوں کے حصول میں کردار ادا کریں جس سے نہ صرف ہمارے انجینئرز کو بہترین ملازمتیں حاصل ہونگی بلکہ پاکستان کو بھی بھاری ذرمبادلہ حاصل ہوگا ، مختار شیخ نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل اپنے دفتر میں جاپان جانے کے خواہشمند انجینئرز کو جاپانی زبان کی تربیت فراہم کرنے کے لیے جاپانی قونصلیت سے تعاون کی درخواست کرے گا ۔

ملک بھر سے سے مزید