کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے بڑے بھائی اسرار العباد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، انہیں سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا،نماز جنازہ اور تدفین میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں ، مرحوم کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ڈاکٹر عشرت العباد عمرے کی ادائیگی کے لئے مدینہ میں ہیں، مختلف سیاسی سماجی رہنمائوں نے ڈاکٹر عشرت العباد کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔