اسلام آباد (ساجد چوہدری) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے چیئرمین (ایم پی ون سکیل)کی پوسٹ پر تعیناتی کیلئے تین امیدواروں پر مشتمل پینل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذریعے صدرمملکت کو منظوری کیلئے بھجوا دیا ہے ، ذرائع کے مطابق پینل میں فیاض ساہی کا نام پہلے نمبر پر ہے ،ایم پی ون پالیسی کے تحت اس پوسٹ پر تین سال کیلئے تعیناتی عمل میں لائی جاتی ہے جس کی منظوری صدرمملکت دیتے ہیں