• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک طرف صفائی مہم، دوسری طرف شہر کا 50 فیصد حصہ صفائی سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی آفیسران دیگر اضلاع اورتحصیلوں میں صفائی پلان بنانے میں مصروف ہیں، شہرکا 50فیصد حصہ صفائی سے محروم ہو کر رہ گیا ہے، شہریوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دی ہے۔ تفصیل کے مطابق ملتان کو صفائی کے لحاظ سے دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے، چوک عزیز ہوٹل سے شروع ہونے والے وہاڑی روڈ کے ایک طرف صفائی جبکہ دوسری طرف صفائی سےمکمل طور پر محروم کردیا گیا ہے، نیو شاہ شمس کالونی، گلذیب کالونی، قاسم پور روڈ، بی سی جی چوک، چوک شاہ عباس، ڈبل پھاٹک، پرانا شجاع آباد روڈ، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں مکمل طور پر صفائی نہ ہونے کے برابر ہے۔ شہریوں کی جانب سے متعدد بار درخواستوں کے باوجود صفائی نہیں کی گئی ہے، نیو سنٹرل جیل روڈ پر کوڑا سٹرک پر آنا شروع ہوگیا ہے جس کے باعث علاقہ میں تعفن پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔
ملتان سے مزید