• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے تاریخی انعامی پیکج متعارف کرایا ہے، وزیر زراعت

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے خصوصی طور پر تاریخی انعامی پیکج متعارف کرایا ہے جس کے تحت 25 ایکڑ اور اس سے زائد رقبہ گندم کے زیرِ کاشت لانے پر اربوں روپے مالیت سے 1 ہزار ٹریکٹرز جبکہ ساڑھے بارہ تا 25 ایکڑ گندم کاشت کرنے والے کاشتکاروں کو 1 ہزار لیزر لینڈ لیولرز قرعہ اندازی کے ذریعے فراہم کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت و لائیو اسٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے کمشنر آفس لاہور میں گندم کی کاشت سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیر زراعت پنجاب کو بتایا گیا کہ امسال لاہور ڈویژن میں گندم کی کاشت کا ہدف 13 لاکھ 33 ہزار ایکڑ مقرر کیا گیا ہے جس کے حصول کیلئے تمام وسائل و ذرائع بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ محکمہ زراعت توسیع کا عملہ کاشتکاروں کی بھرپور فنی راہنمائی کر رہا ہے۔
ملتان سے مزید