• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی سیمنٹ ، ڈیلر ز اور ٹرانسپورٹرز کے اعزاز میں تقسیم انعامات کی تقریب

ملتان( سٹاف رپورٹر)فوجی سیمنٹ ملتان کی جانب سے ڈیلر ز اور ٹرانسپورٹرز کے اعزاز میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں فوجی سیمنٹ کی گذشتہ سالوں کی کارکردگی اور اس سے منسلک افراد کی کامیابیوں کا ذکر کیا گیا،تقریب میں فوجی سیمنٹ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ سیلز بریگیڈئیر(ر) صلاح الدین ایوبی نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اْن کے ہمراہ عرفان نسیم شیخ نیشنل سیلز منیجر ، سینئر مینجر سیلز راجہ غیور اشرف ، سینئر مینجر سیلز احمدفاروق ، منیجر مارکیٹنگ محمد عامر قادر، سنیئر منیجر پروجیکٹس نسیم اختر خان ، ریجنل منیجر مارکیٹنگ سیلز محمد اشرف ملک ،سنیئر ڈپٹی منیجر کاشف سندھڑ اور فوجی سیمنٹ ما رکیٹنگ سیلز ملتان ٹیم نے شرکت کی، بریگیڈئیر(ر)صلاح الدین ایوبی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوجی سیمنٹ نے گذشتہ تین دہائیوں میں لاکھوں ٹن سیمنٹ فروخت کی جو ایک ریکارڈ ہے،ادارے کی تاریخ ساز کامیابیوں پر ریٹیلر زاور ٹرانسپورٹرز کی شب و روز کاوشوں کو خوب سراہا اور خاص طور پر فوجی سیمنٹ کی کوالٹی اور نئی مصنوعات پر زور دیا، فوجی سیمنٹ نہ صرف پاکستان سیمنٹ انڈسٹری کا تیسرا سب سے بڑا سیمنٹ بنانے والا ادارہ بن گیا ہے بلکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سب سے اہم کردار ادا کر رہا ہے،انہوں نے بتایا کہ فوجی سیمنٹ کا بڑا حصہ فوجی فاونڈیشن کے فلاحی اداروں اور دفاعِ وطن کی راہ میں قربانیاں دینے والوں  پر خرچ ہوتا ہے، تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی بریگیڈئیر (ر)صلاح الدین ایوبی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے ڈیلرز، ایکسپورٹرز اور ٹرانسپورٹر ز حضرات میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں،تقریب میں ڈیلرز کے لئے لکی ڈرا کا سلسلہ رکھا گیا تھا جس کےذریعے اچھی کارکردگی دکھانے والے ڈیلرز حضرات کو بھی مختلف قسم کے انعا مات سے نوازا گیا۔
ملتان سے مزید