ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے سٹی ہسپتال شیر شاہ روڈ کا دورہ کیا اس موقع پر سی ای او ہیلتھ نے طبی سہولیات پر بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنرنے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقات اور ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت بھی کی اور مختلف امور کی منظوری دی۔وسیم حامد نے مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے شوگر، ہیپاٹائٹس سی سمیت تمام ضروری ادویات کی فراہمی پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر رکھی ہے۔ اس سلسلے میں تمام ہسپتالوں کا ادویات کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ۔