• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر ایوب نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دینے کی وجہ بتا دی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب—فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر ہونے کے ناتے میں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد پیش کی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین اور قانون کا فقدان ہے، ملک میں مہنگائی کا سیلاب ہے۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مجھ پر غیر ملکی شہری کا کیس بھی بنایا گیا ہے، ہم جمہوری طور پر احتجاج کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کو جیل میں سہولتیں صحیح نہیں دی جا رہی ہیں، اعظم سواتی کو ایک بار پھر غلط کیس میں اندر کیا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا ٹارگٹ یہ لوگ پورا نہیں کر سکتے، یہ منی بجٹ لا رہے ہیں، اس کی مذمت کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید