• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسموگ اور دھند میں اضافہ، متعدد موٹرویز ٹریفک کے لیے بند

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسموگ اور دھند میں اضافے کی وجہ سے موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند کردی گئی۔ 

دھند اور اسموگ کی وجہ سے موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ سرور تک کردی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیورز دن کے وقت سفر کو ترجیح دیں۔

ترجمان کے مطابق دھند کے موسم میں صبح 10 سے شام 6 بجے تک سفر کا بہتر ین وقت ہوتا ہے، ڈرائیورز گاڑی کے آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس بھی استعمال کریں۔

دوسری جانب لاہور میں اسموگ کی صورتحال آؤٹ آف کنٹرول ہے، اس وقت بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔ 

اسموگ کے باعث لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں بازار رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دیدیا۔

پنجاب بھر میں اتوار کو بھی تمام بازار بند رہیں گے، اسموگ سے متاثرہ 4 ڈویژن کے 18 اضلاع میں کھیلوں کے میدان، عجائب گھر اور چڑیا گھر سمیت تمام تفریحی مقامات بھی 17 نومبر تک بند رہیں گے۔

لاہور اولڈ سٹی اتھارٹی نے تمام سیاحتی پروگرام اور تقریبات 17 نومبر تک معطل کردی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید