روم( نیوز ڈیسک)یورپ میں ٹاپ ڈویڑن فٹبال کھیلنے والی اقصیٰ مشتاق کی پاکستان ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔26سالہ فارورڈ اقصیٰ مشتاق سعودی عرب کے خلاف میچ کے لیے عبوری اسکواڈ میں شامل ہیں۔ اقصیٰ مشتاق یورپ میں ٹاپ لیگ کھیلنے والی پہلی پاکستانی نژاد خاتون فٹبالر ہیں، وہ ان دنوں یونانی کلب او ایف آئی کی جانب سے کھیل رہی ہیں۔اقصیٰ مشتاق 2020 میں اطالوی کلب نپولی کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ اقصیٰ مشتاق امریکہ میں بھی فٹبال کھیل چکی ہیں۔