پیرس (رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) فرانسیسی ماہرموسمیات ارک دوشے نے کہا ہے کہ ایشیائی ممالک بالخصوص پاکستان اور اس کے شہر لاہور میں اسموگ کا مکمل خاتمہ ضروری ہے ،کاروباری مر اکز شام کے بعد بند کرنے پر سختی سے عمل کیا جائے، یہ سلسلہ سارا سال جاری رہنا چاہئے جب تک انسان قدرتی روشنی کو استمال میں لاتے ہوئے اپنی روز مرہ زندگی کا عادی نہیں ہو گا اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام ممکن نہیں شجرکاری اس وقت ہی کامیاب ہوگی کیونکہ کاروباری مرکز کی بھاری تعداد میں تیز ترین لائٹنگ سے ہوا میں نمی ختم ہو جاتی ہے دوسری بات یہ کہ وہاں فورا سٹم نہ ہونے کے برابر ہے اس کافوری اجرا کیا جائے ۔