اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف مشن کل 11نومبر کو پاکستان پہنچے گا۔میڈیارپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پورا کرنے کیلئے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کیا ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پانچ ارب ڈالر ہے، آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے ایکسٹرنل گیپ کے خاتمے کیلئے پاکستان جامع فریم ورک فراہم کرے۔
ذرائع کے مطابق ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ ختم کرنے کیلئے چین اور سعودی عرب سے معاونت طلب کی جائے۔