• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زاہد خان کی اے این پی سے 40 سالہ رفاقت ختم، ن لیگ میں شامل

تیمرگرہ ( نما ئندہ جنگ )عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) کے سابق مرکزی رہنما زاہد خان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئےاور اے این پی سے 40سالہ رفاقت ختم کر دی،شمولیتی تقریب میں رہنما ن لیگ اور وفاقی وزیر امیر مقام نے زاہد خان کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پر زاہد خان کا کہنا تھا نواز شریف اور شہباز شریف کی دعوت پر ن لیگ میں شامل ہوا ہوں جبکہ وفاقی وزیر سیفران اور مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں عدم استحکام کی سازشوں میں ملوث ہے پاکستان ایک خود مختیار ملک ہے عمران خان کو ٹرمپ کے ذریعے این ار او نہیں ملے گا۔پی ٹی آئی والےملک ڈیفالٹ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ،غلامی نامنظور کہنے والوں نے جلسےمیں امریکی جھنڈا لہر اکر اپنی اصلیت ظا ہرکردی یہ با تین انھوںنے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق مرکزی ترجمان زاہد خان کی اپنے خاندان اور سیکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطا ب میں کہیں،وفاقی وزیرامیر مقام کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک کو ڈیفالٹ کرنا چاہتی ہے مگر اتحادیوں کی کوششوں سے اس وقت ملک معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید