• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کاجنگوں کے خاتمے کاعزم خوش آئند ہے،ساجد میر

لاہور (خبرنگار ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجدمیر نے کہا ہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مشرق وسطی میں جنگ کے خاتمے کا عزم خوش آئند ہے دنیا اس پر عمل کی منتظر ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کیا ۔ فلسطینی اور اسرائیلی قیادت کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے کوشش بھی کرنی چاہیے ۔ پروفیسر ساجدمیر نے خیبر پختوا خوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ عرصے میں شدت پسندوں کے متعدد دہشت گرد حملے بزدلانہ کارروائیاں تھیں جن کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔ جلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل میں جماعت کی موثر نمائندگی پر زوردیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ ہرمکتبہ فکر کی طرح اہل حدیث مکتبہ فکر کی نمائندگی بھی چار ارکان پر مشتمل ہونی چاہیے ۔
لاہور سے مزید