• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے آسٹریلوی ہم منصب کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے آسٹریلین آرمی کے چیف لیفٹیننٹ جنرل سائمن سٹیورٹ نے پیر کوجی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر عالمی اور علاقائی سکیورٹی کے ماحول پر گفتگو کی، دفاعی تعاون بڑ ھا نے پر اتفاق کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان کے ان دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مضبوط دو طرفہ تعلقات کو امن و استحکام کے مشترکہ اہداف کے فروغ کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

 دونوں جانب سے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں مزید تعاون کو فروغ دینے اور خطے اور عالمی امن کے لیے مسلسل اشتراک کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل سٹیورٹ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ دفاعی اور سلامتی کے تعاون کو بڑھا نے پر اتفاق کیا۔

اہم خبریں سے مزید