کراچی( نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کر کٹ میں پاکستان میں بھارتی ٹیم کو نہ بھیجنے کے فیصلے کو منتخب ایوانوں میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما سابق وفاقی وزیر رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے جنگ سے بات چیت میں کہا ہے کہ بھارتی کر کٹ حکام اور حکومت کا اپنی ٹیم کی پاکستان میں عدم شر کت کا فیصلہ پاکستانی قوم کے لئے قابل قبول نہیں، ایم کیو ایم اس حوالے سے بھارتی رویہ کے خلاف قومی اسمبلی، سینیٹ اور سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار داد لائے گی، ایم کیو ایم کسی بھی قیمت پر چیمپئینز ٹرافی ایونٹ کی پاکستان سے منتقلی نہیں ہونے دے گی، منتخب ایوان حکومت اور پی سی بی کے فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوگا،کر کٹ پاکستانی قوم کا ہی نہیں دنیا کے کئی ملکوں کا مقبول ترین کھیل ہے، کھیلوں میں بھارت کی جانب سے سیاست کا عمل دخل افسوس ناک عمل ہے۔