• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت مذہبی امور کا سوشل میڈیا پر فحش اور توہین مذہب مواد پر اظہار تشویش

اسلام آباد (رانا غلام قادر) وزارت مذہبی امور نے سوشل میڈیا اور آن لائن پلیٹ فارمز پر فحش اور توہین مذہب مواد کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی اے (PTA) سے اس مواد کو بلاک (block) کرنے کی درخواست کی ہے۔ یہ اظہار تشویش وزارت مذہبی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد حیدر کی جانب سے پی ٹی اے کے ڈائریکٹر ویب اینالیسز ڈویژن کے نام لکھے گئے ایک مراسلہ میں کیا گیا۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ یہ امر انتہائی قابل تشویش ہے کہ پاکستان ان سرفہرست ممالک میں شامل ہے جہاں فحش مواد دیکھا جاتا ہے۔ بالخصوص اس تناظر میں کہ اس کے عوام کے اخلاق اور معاشرے کی فلاح و بہبود پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ پی ٹی اے نے سپریم کورٹ کے احکامات (جنوری ۔2016‘ مئی2016اور مارچ2018) کی روشنی میں ایسا مواد بلاک کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں تاہم یہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ اس کے باوجود اب بھی فحش اور توہین مذہب پر مبنی مواد (content) باآسانی مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر قابل رسائی ہے۔
اہم خبریں سے مزید