کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دورانسونے کی قیمت میں 7ہزار روپے فی تولہ کی بڑی کمی،چاندی بھی 50 روپے فی تولہ سستی ہو گئی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 77 ڈالر فی اونس کی کمی سے 2670 ڈالر سے کم ہو کر 2593 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 7000 روپے فی تولہ کی کمی سے 2 لاکھ 70 ہزار 500 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 6000 روپے فی تولہ کی کمی سے 2 لاکھ 31 ہزار 911 روپے ہو گئی۔