کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کی جانب سے 13نومبر (آج )سے صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف باضابطہ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ‘ پہلے مرحلے میں دو بڑے شہروں کراچی اور حیدرآباد میں آپریشن کیا جائےگا ۔ بعد ازاںسندھ کے دیگراضلاع میں آپریشنز کئے جائیں گے۔ سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے آج سے بھرپور آپریشن کے احکامات جاری کر دیئے اور آپریشن کے سلسلے میں سندھ بھر سے محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی نفری طلب کر لی گئی ہے۔شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کا اہم اجلاس کراچی میں ہوا۔ اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آج سے سندھ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف مرحلہ وار آپریشن شروع کیا جائے اور پہلے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد کے منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کر کےمنشیات سے پاک جائے۔