کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) چیمپئینز کر کٹ ٹرافی میں شرکت کے لئے بھارتی کر کٹ ٹیم کی پاکستان نہ آنے کے فیصلے پر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن حکومتی ہدایت پر انٹر نیشنل اولمپکس کمیٹی سے رابطہ کرے گی، پی او اے کے سکریٹری جنرل خالد محمود نے جنگ سے بات چیت میں کہا ہے کہ ہمیں تاحال حکومت کی جانب سے عالمی اولمپکس کمیٹی سے رابطے کی ہدایت نہیں ملی ہے اور نہ پی سی بی نے اس بارے میں پی او اے بات چیت کی ہے، تاہم اگر حکومت نے پی او اے کہا کہ آئی او سی سے رابطہ کیا جائے تو ہم ملک کے مفاد میں اولمپکس چارٹر کو مد نظر رکھتے ہوئے خط لکھے گے، اگر بھارتی اولمپکس حکام سے بھی رابطہ کرنا پرا تو ہم کریں گے، انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں سیاست کو شامل کرنا درست نہیں ہے، پاکستان ایک پر امن ملک ہے، کئی غیر ملکی کر کٹ اور دیگر کھیلوں کی ٹیموں نے پچھلے تین چار سالوں میں پاکستان کا دورہ کیا۔