راولپنڈی (نمائندہ جنگ) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ نہ ہو سکا۔ گزشتہ روز اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی کے باعث اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ منگل کو اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا جانا تھا۔