لاہور(آصف محمود بٹ) آلو کی سرپلس پیداوار،713 ٹن برآمد، 37ارب مبادلہ حاصل کیا جاسکتاہے۔ پنجاب میں پیاز کاشت کا علاقہ کم ہونے کے باوجود پیداوار میں اضافہ، ٹماٹر ڈیمانڈ سے 35ہزار ٹن کم ، آسٹریلیا سےچنے منگوانے ، اشیاء کی بھرپور سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت،رپورٹ وزیر اعلیٰ مریم کو پیش،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو اگلے دو ماہ تک مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور مارکیٹ میں ان کی سپلائی اور ڈیمانڈ کو متوازن رکھنے کے لئے ’’فوڈ ان فوکس- مارکیٹ انالسس رپورٹ ‘‘ پیش کر دی گئی ہے ،رپورٹ میں اشیائے ضروریہ جس میں آلو ،پیاز ، ٹماٹر اور چنے کے علاوہ ماش، مسور اور مونگ کی دالیں شامل ہیں کی پیداوار، مارکیٹ میں ان کی ڈیمانڈ، سپلائی اور قیمتیں بڑھنے کی صورت میں ان کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو ایڈوائزریز جاری کی گئی ہیں۔