کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں 14 نومبر کو (کل )ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل‘ شہر میں 167پولنگ اسٹیشن میں سے 136انتہائی حساس ‘26حساس اور5نارمل قرار دیئے گئے، یوسی 9 ٹی ایم سی ملیر میں قائم11 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ‘یوسی8ٹی ایم سی ماڈل کالونی میں قائم تمام21 پولنگ اسٹیشن حساس قرار، یوسی 13 ٹی ایم سی صدر میں7پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ،5 حساس،5 نارمل قراریوسی 7 ٹی ایم سی لیاقت آباد میں تمام 31 پولنگ اسٹیشنزانتہائی حساس قرار، کراچی میں کسی بھی ڈی آر او نے رینجرز کی تعیناتی کی درخواست نہیں کی‘الیکشن کمیشن کےمطابق انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب‘16سے 18اہلکار تعینات ہوںگےجبکہ حساس پولنگ اسٹیشنوں پر8 سے12 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔