• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسابقتی ریجیم کے تحت بجلی فروخت اور خریدنے والے ایک سے زائد ہونگے

اسلام آباد (خالد مصطفی ٰ) بجلی کے مسابقتی تھوک مارکیٹ ایک سال میں قائم کردی جائے گی ۔ جس میں مسابقتی ریجیم کے تحت اس نظام میں ایک سے زائد فروخت کرنے والے اور خریدارہوں گے۔ تا ہم خریدار ہی کو ٹرا نسمیشن اور ڈسٹر بیوشن سسٹم کے چاجرز ادا کرنے ہوں گے ۔ جبکہ بجلی کی دو طرفہ تجارت کے چارجز بھی انہیں ادا کرنے ہوں گے۔ 

انڈ یپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپر یٹر (آئی ایس ایم او ) مسابقتی ٹر یڈنگ بائی لیٹرل کنٹر یکٹ مارکیٹ (سی ٹی بی سی ایم )کو ریگو لیٹ کرے گا ۔ آئی ایس ایم او کا بورڈ آف گورنرز جنوری 2025ء تک تشکیل دے دیا جائے گا ۔ 

حکومت نے ایک مثالی تبدیلی کے لئے ایک سال کے اندر مسابقتی ہول سیل پر ائیویٹ مارکیٹ تشکیل دینے کا منصوبہ بنایا ہے ۔جبکہ خوردہ سطح پر سیل مارکیٹ دو سال میں قائم کی جائے گی ۔ اس سمت میں اعلیٰ حکام اس وقت کا م کررہے ہیں ۔ یہ بات وزارت توانائی کے سینئر افسران نے پیر کو یہاں بنائی ۔

اہم خبریں سے مزید