• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس سوالنامے کا جواب دینے کیلئے 2 ہفتے کی مہلت مانگ لی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) وکیل صفائی نے 79 سوالات پر مشتمل سوالنامہ کے جواب کیلئے دو ہفتوں کی مہلت مانگ لی ، احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاونڈز ریفرنس کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاونڈز ریفرنس کی سماعت کی۔ اس موقع پر جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کو عدالت کے روبرو پیش کیا جبکہ بشریٰ بی بی بھی عدالت میں موجود تھیں۔ وکیل صفائی نے کہا کہ 79 سوالات پر مشتمل سوالنامہ ہے ، اس کیلئے وقت درکار ہے ، 342 کے بیان کیلئے 14 دن کا وقت دیا جائے۔ بعد ازاں فاضل عدالت نے سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔
اہم خبریں سے مزید