• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا کا ڈسکوز، کے الیکٹرک کیلئے سروس، سیفٹی معیارات میں اضافہ

اسلام آباد (اسرار خان) نیپرا کا ڈسکوز، کے الیکٹرک کیلئے سروس، سیفٹی معیارات میں اضافہ، ڈسکوز پر خراب سروس کیلئے جرمانے ہوگا، بجلی کٹوتی کو گھنٹوں میں حل کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بجلی کی تقسیم کے معیار اور اعتبار کو بڑھانے کے لیے ایک اہم اقدام میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) بشمول کے الیکٹرک کے لیے کارکردگی کے معیارات کا ایک سیٹ متعارف کرایا ہے۔ نیپرا پرفارمنس سٹینڈرڈز (تقسیم) ریگولیشنز، 2024 کے تحت اعلان کردہ یہ نئے ضوابط مسائل کے فوری حل، شفافیت اور جوابدہی پر زور دیتے ہوئے آپریشنل فضیلت اور صارفین کی اطمینان دونوں کو ہدف بناتے ہیں۔ پاکستان کے الیکٹرک پاور ایکٹ 1997 کے تحت بنایا گیا یہ جامع ریگولیٹری فریم ورک تمام ڈسکوز پر لاگو ہوتا ہے، جو اب قابل اعتماد اور سروس کے معیار کے اعلیٰ معیار پر رکھے جائیں گے۔ ریگولیٹر نے اب اس مسودے پر 30 دنوں میں عوام سے رائے طلب کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید