اسلام آباد(فاروق اقدس)ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والی ایوانِ نمائندگان کی رکن الیس اسٹیفانک کو اقوامِ متحدہ میں امریکہ کا سفیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔نو منتخب صدر ٹرمپ نے پیر کو اپنے بیان میں کہا کہ ’’میرے لیے باعثِ اعزاز ہے کہ میں چیئرویمن الیس اسٹیفانک کو اپنی کابینہ میں اقوامِ متحدہ کے لیے امریکہ کی سفیر کے طور پر نامزد کر رہا ہوں۔ الیس ایک مضبوط، سخت جان اور امریکہ فرسٹ فائٹر ہیں۔‘‘اسٹیفانک نیویارک سے تعلق رکھنے والی رکنِ کانگریس اور ایوانِ نمائندگان میں ری پبلکن کانفرنس کی سربراہ ہیں اس کے علاوہ ان کا شمار ٹرمپ کے پر جوش حامیوں میں ہوتا ہے۔ الیس اسٹیفانک نے نو منتخب صدر کے اعلان پر کوئی فوری تبصرہ نہیں کیا ہے۔