• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنٹرز آنے سے فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کا بیک لاگ مکمل ختم

اسلام آباد (این این آئی)ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی قاضی نے کہا ہے کہ نئے پرنٹرز آنے سے فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں بیک لاگ مکمل طور پر ختم کردیا ہے‘ ارجنٹ کیٹیگری میں ایک لاکھ 70 ہزار کا بیک لاگ ہے جو آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ختم ہوجائے گا‘پہلے ہر روز 75 ہزار پاسپورٹس بننے آتے تھے ، صلاحیت 22 ہزار کی تھی مگر اب ہمارے پاس 25 پرنٹرز آنے سے صلاحیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ 

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کو بریفنگ میں ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے بتایا کہ 20 سال پرانی مشینوں کو استعمال کیا جارہا تھا‘ای پاسپورٹس کی دو نئی مشینیں بھی آرہی ہیں۔ 

گزشتہ سال 50 ارب اور اس سال اب تک 20 ارب کما کردیے ہیں مگر ہمارے پاس فنڈز کی شدید قلت ہے۔

اہم خبریں سے مزید