• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کامیابیاں، بین الاقوامی اُمیدیں، توقعات، وعدوں کی یاد دہانیوں کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (فاروق اقدس) ٹرمپ کامیابیاں، بین الاقوامی اُمیدیں، توقعات ، وعدوں کی یاد دہانیوں کا سلسلہ جاری، اسرائیلی بستی ’’ٹرمپ ہائٹس‘‘ کے مکینوں سے لے کر، پی ٹی آئی بانی چیئرمین کی رہائی تک حامیوں کی اُمیدیں۔ 2023 کے امریکی انتخابات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھاری اکثریت سے کامیابی سے جہاں ان کی اقتدار میں واپسی ہو رہی ہے وہیں ان سے غزہ کی صورتحال سمیت اہم عالمی تنازعات کے حل سے لیکر داخلی امور میں جرأت مندانہ فیصلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔ حتیٰ کہ بنگلہ دیش کی سابقہ مفرور اور معزول بھارت میں پناہ گزین وزیر اعظم حسینہ واجد کی بشمول ان کے منصب کے وطن واپسی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے حامی بھی ان سے اپنی مشکلات حل ہونے کی آس اور امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو ان سے کئے گئےوعدے یاد کرائے جا رہے ہیں ،ایسے میں ایک سال سے زیادہ عرصے سے اسرائیلی جارحیت کا سامنا کرنے والے غزہ کو امریکی صدر سے کافی امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ اسرائیلی فوج غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارےمیں فلسطینیوں کے خلاف ابھی تک اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ بطور خاص اسرائیل میں بھی اس حوالے سے خاصی توقعات دیکھنے میں آ رہی ہیں اور ان توقعات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے منسوب ایک اسرائیلی بستی ’’ٹرمپ ہائٹس ‘‘ کے باشندے میں نو منتخب صدرکی کامیابی کا خیر مقدم کرتےہوئےامید کررہے ہیں کہ ٹرمپ کی امریکی صدارت میں واپسی گولان کی پہاڑیوں میں واقع اس چھوٹی دور افتادہ بستی میں نئے روح پھونک دے گی۔
اہم خبریں سے مزید