• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، جوائنٹ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناح اسپتال تقرری کا نوٹیفکیشن معطل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سندھ کی جانب سے جناح اسپتال کے جوائنٹ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تقرری کے رولز بنانے کے خلاف درخواست پر آئندہ سماعت تک سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ ہائی کورٹ میں حکومت سندھ کی جانب سے جناح اسپتال کے جوائنٹ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تقرری کے رولز بنانے کے خلاف جے پی ایم سی کی ڈاکٹر کوثر عباس کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل ملک الطاف جاوید نے کہا کہ گریڈ 20 کی جوائنٹ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی پوسٹ انتظامی ہے۔ عہدے کے لئے امیدوار کا کلینکل یا میڈیسن کے شعبے سے وابستگی اور ٹیچنگ یا ریسرچ کا پس منظر ضروری ہے۔ جے پی ایم سی کے گذشتہ چالیس برسوں میں یہی طریقہ کار رہا ہے۔ وفاقی حکومت نے جوائنٹ ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر کی تقرری کے رولز کا نوٹیفکیشن کا اجرا نہیں کیا تھا۔ سندھ حکومت کی جانب سے جوائنٹ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تقرری کے لئے رولز کا اجرا غیر قانونی ہے۔ سندھ حکومت کو جوائنٹ ایگزیکٹیو ڈایریکٹر کی تقرری کے رولز بنانے کا اختیار نہیں ہے۔ جے پی ایم سی معاہدے کے باوجود وفاقی حکومت کی ملکیت ہے۔ جوائنٹ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے عہدے پر من پسند فرد کی تقرری کے لئے مطلوبہ ضروریات میں ترمیم کی گئی۔ سندھ حکومت کو وفاقی ملازمین کی تقرری یا قواعد بنانے کا اختیار نہیں۔
اہم خبریں سے مزید