کراچی(اسٹاف رپورٹر)میونسپل کمشنر لانڈھی ٹاؤن بغیر اطلاع دفتر سے غیر حاضر رہنے لگے، ہندو ملازمین کو ہولی کے موقع پر حکومت سندھ کی ہدایت پرایڈوانس تنخواہیں بر وقت ادا نہ کی جاسکیں ۔ چیئر مین لانڈھی ٹاؤن عبدالمجید خان نےایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کے نام دو الگ الگ خطوط لکھ کر کہا ہے کہ میونسپل کمشنر ابراہیم عمرانی25اکتوبرسے 31اکتوبر تک بغیر اطلاع دفتر سے غیر حاضر رہے جس سے ٹاؤن کے امور بری طرح متاثر ہوئے ٹاؤن کے معاملات چلانے میں مشکلات رہیں ۔انہوں ایک دوسرے خط میں ٹاؤن میونسپل افسر پربدعنوانی اور غیرقانونی کاموں میں ملوث ہونے کے بھی الزامات عائد کئے ہیں ۔ ٹاؤن چیئر مین نےحکومت سندھ سےاس سلسلے میں فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔