لاہور (این این آئی)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہناتھاکہ عمران خان کی اہمیت تسلیم کیے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا‘پاکستان کے مسائل کا حل ٹرمپ نے نہیں پاکستان کے لوگوں نے نکالنا ہے‘ کبھی سپریم کورٹ اورکبھی امریکا سے امیدیں لگانا درست نہیں، تحریک انصاف سے انصاف اور انقلاب مینج نہیں ہو رہا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت کا یہ پرابلم ہے ان سے بانی پی ٹی آئی مینج نہیں ہو رہا، سیاسی استحکام کیلئے حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے براہ راست بات کرنی چاہیے، لوگوں کو جوڑنے کیلئے بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو ذمہ داری لینا ہو گی۔فواد چوہدری نے کہاکہ اسموگ قدرت کا انتقام ہے، ہزاروں ایکڑ رقبے پر درخت کاٹیں گے تو پھر ایسے ہی ہو گا‘ایسا ہی چلتا رہا تو پاکستان کے تمام شہر رہنے کے قابل بھی نہیں رہیں گے۔