راولپنڈی(جنگ نیوز)سٹیشن ہیڈ کوارٹر میں سٹیشن کمانڈر بریگیڈیر احمد نواز ،اے کیو کرنل سجاد اور سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی علی عرفان رضوی کیساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد تاجروں نے راولپنڈی کینٹ بورڈ کیخلاف احتجاج کی کال یقین دہانی کے بعد موخر کر دی۔ملاقات میں تاجروں نے اپنا موقف پیش کیا کہ موجودہ حالات میں روڈ کی بندش اور کام کی سست روی سے تاجر طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔پارکنگ کیلئے مناسب جگہ نہ ہونے کی وجہ سے نئےپلان پر عمل درآمد ناممکن ہے۔ اس موقع پر تاجروں کو یقین دہانی کرائی گئی کہ بنک روڈ جاری کام کو جلد از جلد پایہ تکیمل تک پہنچایا جائے گا اور تمام معاملات میں تاجر نمائندوں کو ساتھ رکھ کر تمام پلان تاجروں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ تاجروں کے وفد میں مرکزی انجمن تاجران کینٹ صدر شیخ حفیظ ،جنرل سیکرٹری ظفر قادری،آل پاکستان موبائل فون یونین کے جنرل سیکرٹری منیر بیگ مرزا،سینئر نائب صدر کینٹ مشتاق خان،عرفان بھٹی،راجہ دھنیال، علی اصغر اعوان،چوہدری حسین، حسن مصطفیٰ اور وجہی الدین شریک تھے۔