• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ افیکٹیزکی عہدے پر مزید کام سے معذرت

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ و بحالیات کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ افیکٹیز ریاض خان نے عہدے پر مزید کام کرنے سے معذرت کر لی جس کے بعد ان کا تبادلہ کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر لاء تعینات کردیا گیا ۔ ذ رائع کے مطابق ریاض خان نے ممبر اسٹیٹ کو لکھے گئے مراسلے میں کہا کہ اس شعبے کے مسائل بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے مزید کام نہیں کرسکتا،زمین کے حوالے سے بہت زیادہ تحفظات ،بڑی تعداد میں کورٹ کیسز ،ایف آئی اے ، نیب اور وفاقی محتسب کے کیسز اور قانونی معاملات ہونے کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے ۔ ادھر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عمران کو ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ افیکٹیز کا چارج سونپ دیا گیا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید