• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضائی آلودگی اور سموگ پر قابو پانے کیلئےسٹیک ہولڈرز کا اجلاس

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے ) اسلام آباد آئی سی ٹی میں فضائی آلودگی اور سموگ پر قابو پانے کیلئے حفاظتی اقدامات کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی فرزانہ الطاف شاہ نے کی۔ اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی اس معاملے میں پاک ای پی اے کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ٹرانسپورٹ گاڑیاں قومی ماحولیاتی معیار کی تعمیل کریں۔ پاک ای پی اے کے زیر انتظام ایک نئی آن لائن ایپلی کیشن کا آغاز کیا جائے گا تاکہ آلودگی کی شکایات کے حوالے سے ماحولیاتی انتظامی ٹیم کے فوری جوابات اور اسموگ کے مسائل کو کم کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔ ہوٹل کے نمائندوں سے بھی کہا گیا کہ وہ پوسٹرز آویزاں کرکے، اسموگ کے اخراج اور سنگل یوز پلاسٹک کے حوالے سے قواعد و ضوابط کے بارے میں عوامی بیداری میں اپنا حصہ ڈالیں۔
اسلام آباد سے مزید