راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی مری ٹورازم گلاس ٹرین کی فزیبیلٹی سٹڈی پر271اعشاریہ875ملین روپے خرچ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق منصوبہ کیلئے پاکستان ریلوے نے این او سی جاری کردیاہےجبکہ فزیبیلٹی مکمل کرنے کی مدت30جون2025مقرر کی گئی ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ پنجاب نے انتظامی منظوری دیدی ہے۔منصوبہ کی تکمیل کی ذمہ داری پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی(پی ایم اے)کو سونپی گئی ہے۔واضح رہے کہ فزیبیلٹی اور کنسلٹنٹ کیلئے 8مختلف کنسورشیم نے اپنی بولیاں جمع کرائی ہیں۔