• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی مذمت کافی نہیں، مسلم امہ عملیت پسندی سے کام لے،حسین مقدسی

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ مسلم امہ کو باطل قوتوں کی سازشوں کو ناکام کرنے کیلئے اتحاد و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔عرب لیگ، او آئی سی اجلاس کو نشستند گفتند برخاستند تک محدود نہ رکھیں۔ اسرائیلی جارجیت اور بھارتی مظالم کے خلاف عرب لیگ، اسلامی سربراہی کانفرنس کے اراکین کو سر جوڑ کر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا۔ ملک بھر سمیت بلوچستان میں دہشت گردوں کا مکمل قلع قمع کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل سے ملک کو امن و استحکام کی جانب واپس لوٹایا جا سکتا ہے۔خاتونِ جنت حضرت فاطمہ زہرا کا طرزِ حیات دنیائے بشریت کیلئے مکمل نمونہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ عظمتِ محمدؐ و آل محمدؐ کے آغاز پر مجلسِ فاطمیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آغا مقدسی نے واضح کیا کہ اسرائیل کی مذمت کافی نہیں، مسلم امہ کو اب عملیت پسندی سے کام لینا ہو گا۔ مسلم حکمرانوں کو کشمیری اور فلسطینی بھائیوں پر جاری مظالم روکنے کے لئے اسرائیل اور بھارت کے خلاف واضح دو ٹوک موقف اپنا ہو گا۔
اسلام آباد سے مزید