• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونیوالے 24بھٹے مسمار ،محکمہ ماحولیات کا دعویٰ

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)محکمہ ماحولیات نے دعویٰ کیا ہے کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے24بھٹے مسمار جبکہ 81لاکھ روپے جرمانے کئے گئے ہیں۔ ادھر بھٹہ خشت ذرائع کا دعوی ہے کہ راولپنڈی میں صرف25فیصد بھٹے زگ زیگ پر منتقل ہوئے ہیں۔راولپنڈی ڈویژن میں بھٹہ خشت کی تعداد494بتائی جاتی ہے۔سموگ کے حوالے سے کمشنر آفس اور ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس ہوئےجس میں بتایا گیا کہ خلاف ورزی کے مرتکب 2 انڈسٹریل یونٹس کو سیل اور مجموعی طور پر 9 لاکھ کا جرمانہ عائد کیاگیا۔ سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس کی جانب سے دھواں اور آلودگی کا باعث بننے والی 5ہزار 7سو 92گاڑیوں کی جانچ پڑتال ،2711 کےچالان، 441 گاڑیاں ضبط ،441 افرادکو گرفتار کیا گیا۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے کہا کہ لاہور و دیگر ڈویژنز کے بعد سموگ نے اب راولپنڈی کا رخ بھی کر لیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید