• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سموگ کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش ناقابل تلافی نقصان کے مترادف پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن

راولپنڈی(خصوصی نمائندہ )کارخانے فیکٹریاں ٹرانسپورٹ بھٹے بند کرنے کی بجائے سموگ کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش ناقابل تلافی نقصان کے مترادف ہے۔ تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے، پنجاب میں پونے دو کروڑ بچے آؤٹ آف سکول ہیں، تعلیمی اداروں کو صبح دیر سے لگا کر بھی چلایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر عرفان مظفر کیانی، جنرل سیکرٹری محمد ابراہیم، سردار گل زبیر، صدرضلع راولپنڈی ملک حفیظ الرحمن ،ممبر بورڈ آف گورنرزاشرف ہراج ،صدر ضلع اٹک ملک مشتاق، صدر ضلع چکوال ملک صفدر ودیگر نے مشترکہ بیان میں کیا۔ عرفان مظفر کیانی نے کہا کہ تعلیمی سیشن محدود ہونے کی وجہ سے سلیبس مکمل کرنا پہلے ہی مشکل تھا اب ناممکن بنایا جا رہا ہے۔
اسلام آباد سے مزید