• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، افغانستان، امارات کی انڈر 19 آج سے دبئی میں شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ، افغانستان اور متحدہ عرب امارات انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ملکی سیریز بدھ سے دبئی شروع ہو رہی ہے ، پچاس اوورز پر مشتمل ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ فائنل 26 نومبر کو ہوگا۔ سعد بیگ کی زیرقیادت ٹیم ہفتہ کو دبئی پہنچی ، ٹیم نے تین پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔ سیریز کے بعد پاکستان آٹھ ٹیموں پر مشتمل اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں حصہ لے گا ۔ کپتان سعد بیگ نے پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو میں کہا کہ تیاری اچھی رہی ہے، اب ہماری توجہ کھیل اور ٹورنامنٹ پر ہے۔ افغانستان اور متحدہ عرب امارات دونوں مضبوط سائیڈز ہیں اور یہ اے سی سی ایشیا کپ سے پہلے کمبی نیشن بنانے کا بہترین موقع ہے۔ 

اسپورٹس سے مزید