• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ رائزنگ ٹرافی جیت کر پاکستان لانی ہے، معاذ صداقت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دوحا میں ایشیا کپ رائزنگ اسٹارزمیں پاکستان شاہینز تیسرا اور آخری گروپ میچ منگل کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان نے عمان اور بھارت اے کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ امارات کو دونوں میچوں میں شکست ہوئی ہے۔ بھارت کے خلاف میچ کے ہیرو معاذ صداقت نے کہا کہ میں ہر آنے والے میچ کیلئے بہت پُرامید ہوں، مستقبل میں بھی ایسی ہی پرفارمنسز دینا چاہتا ہوں ۔ میرے سامنے بھارت ہو یا کوئی بھی اور ٹیم، میں سب کو ایک ہی نظر سے دیکھتا ہوں۔ سب کھلاڑیوں کا یہی منصوبہ ہے کہ ٹرافی جیت کر لانی ہے۔ شاہینز کے کپتان محمد عرفان خان نیازی نے کہا ہے کہ ہم نے بہت محنت کی اور جیتے، ٹیم کو سمجھایا ہوا تھا کہ پریشر کے بغیر کھیلنا ہے جیسے عام میچز کھیلے جاتے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید